ویب ڈیسک: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے مطابق مالی سال 2025-2026 کے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کا معاملہ ، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا ٹیکس صارفین کے لئے 5 فیصد رعایت حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
تفصیلات کےمطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے ایکسائز دفاتر اور نامزد بینکوں کے کاونٹرز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
اوقات کار میں اضافہ شہریوں کی سہولت اور بروقت اپنے واجبات ادا ٹیکس ادا کر سکیں۔
شہری 30 ستمبر تک اپنے پراپرٹی ٹیکس جمع کروا کر 5 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور ایک ذمہ دار و فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔