بجلی صارفین کے لیے خوشخبری: آئندہ ماہ قیمت میں کمی کا امکان

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری: آئندہ ماہ قیمت میں کمی کا امکان
کیپشن: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری: آئندہ ماہ قیمت میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ریلیف کی امید پیدا ہوگئی ہے، کیونکہ آئندہ ماہ بجلی کے نرخ کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کو 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ یہ درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔

نیپرا 27 نومبر کو اس درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے متعلق فیصلہ سنایا جائے گا۔

توانائی حکام کا کہنا ہے کہ اگر سی پی پی اے کی درخواست منظور ہوگئی تو صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں واضح ریلیف مل سکتا ہے۔

Watch Live Public News