کراچی سمیت ملک بھر میں صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

کراچی سمیت ملک بھر میں صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی
کیپشن: کراچی سمیت ملک بھر میں صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

ویب ڈیسک: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں 35 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 8 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

حکام کے مطابق اس اضافے کا اطلاق مارچ سے مئی 2026 تک تین ماہ کے لیے ہوگا۔ بجلی نرخوں میں رد و بدل کا یہ اقدام سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس سے صارفین پہلے ہی اضافی مالی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News