ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر میں طلبہ کے ساتھ سوال جواب کی ویڈیو وائرل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر میں طلبہ کے ساتھ سوال جواب کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے  پلندری میں خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعیات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ  کے سوالات کا جواب دیا ۔

سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست سے متعلق طلبا نے سوال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب دیا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں تمام اشاریے بشمول تعلیم، صحت اور انفرااسٹرکچر بہت بہتر ہیں۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی؟ آزاد کشمیر کے 30 فیصد سے زائد لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا۔ 

  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج میں متعدد افسران اور جوان کشمیری ہیں، کشمیر کا مستقبل ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پھل لگا کر پورے خطے کو پھل فراہم کر سکتا ہے، کشمیر تو دینے والا ہاتھ بنے گا، کشمیریوں کے ہر مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔

Watch Live Public News