(ویب ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے حالیہ ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ "یہ ہے اصل فرق، ہم نے ہمیشہ خالص اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ کھیلا، کھیل کو جنگ سے الگ رکھا۔ لیکن دنیا نے اس وقت جنگ کو اسکور بورڈ پر دیکھا، جب اس نے 7-0 پڑھا۔
Here’s the real difference . We have always played with pure sportsmanship, keeping war out of the game. But the world saw it when war hit the scoreboard read 7-0 . #Big_office_small_man https://t.co/LGxCf8Tz8R
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 29, 2025
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مودی کے بیان پر عمل دیتے ہوئے کہاکہ اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں رسوائی اور شکست ہی ملی ہے اور کسی کرکٹ میچ کے نتیجے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔