اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی کے بہت قریب ہیں ، ترجمان وائٹ ہاؤس

اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی کے بہت قریب ہیں ، ترجمان وائٹ ہاؤس

(ویب ڈیسک ) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس بہت جلد غزہ جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک پر پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ آج اسرائیلی وزیراعظم سے21 نکاتی امن تجاویز پر بات کریں گے۔ صدر ٹرمپ غزہ تجاویز پر قطر سے بھی بات کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ  معقول معاہدے کے لیے دونوں فریقوں کو کچھ نہ کچھ چھوڑنا ہوگا۔ ہوسکتا ہے کوئی ایک فریق مذاکرات کی میز سے ناخوش جائے، امید ہے دونوں فریقین معاہدے پر رضامند ہوجائیں۔

Watch Live Public News