لاتعداد میمز کا حصہ بننے والا ہسپانوی کامیڈین اسٹار چل بسا

لاتعداد میمز کا حصہ بننے والا ہسپانوی کامیڈین اسٹار چل بسا

ویب ڈیسک: اپنی منفرد ہنسی کی وجہ سے دُنیا بھر کی لاتعداد مزاحیہ میمز کا حصہ بننے والے ہسپانوی کامیڈین اسٹار ہوآن جویا بورجا 65 سال کی عُمر میں دُنیا سے رخصت ہو گئے۔

ہسپانوی کامیڈین اسٹار ہوآن جویا بورجا گزشتہ سال سے بیمار تھے۔ طبیعت سنبھلنے کے بجائے مزید بگڑتی گئی جس کے بعد وہ گزشتہ روز اس دُنیا سے کوچ کرگئے۔ کامیڈین اسٹار کی موت کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شدید افسردہ ہوگئے ہیں اور دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداح اُن کی موت پر بےحد دُکھ کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

سال 2007 میں ہسپانوری کامیڈین اسٹار کو ایک شو میں مدعو کیا گیا تھا جہاں اُنہوں نے اپنے منفرد انداز میں قہقہے لگائے اور پھر وہ ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کردی گئی۔ اُنہیں اُن کے قہقہوں کی وجہ سے بےپناہ شہرت ملی۔ د ہسپانوی کامیڈین اسٹار کی قہقہے لگانے کی یہ کلپ پاکستان سمیت دُنیا بھر کی کئی مزاحیہ میمز کا حصہ بنتی رہی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔