ویب ڈیسک: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں خرمنگ کے مقام پر اس وقت پانی کا بہاؤ 12716 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پچھلے 12 گھنٹے کے دوران کم سے کم بہاؤ 10,840 کیوسک اور زیادہ سے زیادہ 12,716 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے جہلم میں چکوٹھی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 19٫713 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے جہلم میں پچھلے بارہ گھنٹے کے دوران کم سے کم بہاؤ 18,409 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 27,633 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔پچھلے بارہ گھنٹے کے دوران دریائے چناب میں پانی کا زیادہ سے زیادہ بہاؤ 30٫784 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے چناب میں گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران پانی کا کم سے کم بہاؤ 21,331 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔