اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے ،  تویہ مودی کی آخری جنگ ہوگی، گرپتونت پنوں

اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے ،  تویہ مودی کی آخری جنگ ہوگی، گرپتونت پنوں

(ویب ڈیسک ) رہنما تحریک خالصتان گرپتونت پنوں کا کہنا ہے کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے،یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔

گرپتونت پنوں نے کہا کہ  پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا،نیا ملک بنے گا، بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے، پاک آرمی کے لئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے اور بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے، مقبوضہ بھارتی پنجاب کے کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہونا شروع ہوگئی ہے کہ سکھ پاکستان کے خلاف مت لڑیں۔

Watch Live Public News