(ویب ڈیسک ) کشمیری شہریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلا دی ۔
کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ کشمیر بھارتی حکومت کے لیے ایک پیسے کمانے کی انڈسٹری ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں نہ سیاحت چاہیے نہ ہی ترقی چاہیے ہمیں کشمیر میں امن چاہیے،آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت پر شب خون مارا گیا ۔
کشمیری شہری نے بھارتی ٹی وی اینکر کو کھری کھری سنا دیں کہا بھارت میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔
کشمیری شہری نے کہا کہ پہلگام واقعہ میں مسلمان کشمیری عابد کی موت ہوئی اس پرآواز کیوں نہ اٹھائی گئی؟، بھارت مقبوضہ وادی میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے ، بھارت دہشت گردی کو جواز بنا کر مقبوضہ کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے۔
کشمیری شہری نے کہا کہ کشمیری اب یہ ڈرامہ مزید برداشت نہیں کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ہمیشہ کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور عورتوں بچوں کا قتل عام کیا۔