پاکستان نے ملک میں بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا ،فیصل واوڈا

پاکستان نے ملک میں بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا ،فیصل واوڈا

(ویب ڈیسک ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے  ملک میں بھارتی ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا کہ پاکستان نے مرحلے میں انڈین ویب سائٹس پاکستان میں بلاک کردی ہیں۔  جو انڈیا نے پاکستان کے ساتھ کیا پاکستان نے وہی جواب میں انڈیا کے ساتھ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہر انڈین اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائیگا، یہ جواب اصل ہے اور سود ابھی باقی ہے۔ 

خیال رہے کہ چند روز قبل   پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے بھارتی حکومت نے بھارت میں گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس ہینڈل سمیت چند پاکستانی یوٹیوب چینلز کو بند کردیا تھا۔

Watch Live Public News