وزیراعظم کا ایمرجنسی ہیلپ لائن کا اجراء کرنیکا اعلان

وزیراعظم کا ایمرجنسی ہیلپ لائن کا اجراء کرنیکا اعلان
پبلک نیوز: حکومت جرائم کی روک تھام کے لیے یونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن کا اجراء کرے گی۔ وزیراعظم کا اعلان۔ 911 ہیلپ لائن سے متعلق وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے متعلقہ افسران، یونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام کے بارے میں وزیر اعظم کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، معاون خصوصی شہباز گل، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹ اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔ چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی جی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ڈی جی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ بین الصوبائی رابطوں سمیت تمام ضروری کام مکمل ہوچکا ہے۔ اکتوبر 2021 کے پہلے ہفتے تک ہیلپ لائن باقاعدہ افتتاح کے لیے تیار ہو گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ملک میں جرائم پر قابو پانے کے لیے سروس کے آغاز میں رکاوٹوں کو دور کریں۔ اس ہیلپ لائن کے اجراء سے ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ ہیلپ لائن کے بعد جرائم کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔