پبلک نیوز: یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات وزارت توانائی کو موصول۔ ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے فی لٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے ۔ زرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں۔ سیلز ٹیکس اور پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتیں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی زرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔