خاتون وزیراعلیٰ کے گھر پر حملہ کرنے کا الزام، واٹس ایپ گروپ ایڈمن سمیت 5 افراد گرفتار

خاتون وزیراعلیٰ کے گھر پر حملہ کرنے کا الزام، واٹس ایپ گروپ ایڈمن سمیت 5 افراد گرفتار
کیپشن: خاتون وزیراعلیٰ کے گھر پر حملہ کرنے کا الزام، واٹس ایپ گروپ ایڈمن سمیت 5 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: خاتون وزیراعلیٰ کے گھر پر حملہ کرنے کے الزام میں واٹس ایپ گروپ ایڈمن سمیت پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

کالی گھاٹ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے گھر پر حملہ کرنے اور واٹس ایپ گروپ پر اشتعال پھیلانے کے الزام میں بانسدرونی تھانے کی پولیس نے گروپ کے دو ایڈمن سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان پانچوں افراد کو بدھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار پانچ افراد نےوی وانٹ جسٹس کے نام سے واٹس ایپ گروپ کھولا تھا۔ مبینہ طور پر اس گروپ کو پیغامات اور صوتی پیغامات بھیجے گئے تھے جس میں سب کو وزیر اعلی کے گھر پر حملہ کرنے کے لیے جمع ہونے کو کہا گیا تھا۔ 

ان پانچ افراد پر اس سلسلے میں دوسروں کو اکسانے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ گرفتار کیے گئے پانچ افراد شبھم سین شرما، ورشا گھوش، کرشنا گھوش اور گروپ کے دو ایڈمن اریجیت ڈے اور سواگت بنرجی ہیں۔

Watch Live Public News