کار ساز حادثے کے بعد معروف اداکارہ کی دوسری گاڑی کو ٹکر، ویڈیو آگئی

کار ساز حادثے کے بعد معروف اداکارہ کی دوسری گاڑی کو ٹکر، ویڈیو آگئی
کیپشن: Angeline Malik

ویب ڈیسک:( محمدساجد)کراچی کے علاقہ کارساز میں ہونے والے حادثے میں  باپ بیٹی 26 سال کی آمنہ اور 60 سال کے عمران جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے، اب معروف اداکارہ انجلینا ملک کی گاڑی نے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثے کے بعد کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ، ہدایت کار اور پروڈیوسرانجلینا ملک کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا جبکہ مختلف ٹی وی پروگرام بھی کرچکی ہیں، حال ہی میں انجلینا ملک ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں نظر آئیں، اداکارہ اب ایک مصیبت میں پھنس گئی ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے کار حادثے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

کراچی کے کارساز میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پاکستان میں اس وقت ایک کار حادثہ ہے جس کی بات ہر کوئی کر رہا ہے،عوام میں  شدید غم و غصہ بھی پایا جارہا ہےاور یہ غصہ انجلینا ملک پر اس وقت نکلا جب وہ ڈرائیونگ کے دوران بدقسمتی سے حادثے کا شکار ہوگئیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہےکہ ایک ہجوم نے انجلینا کی گاڑی کو گھیر ا ہوا ہے، ہجوم کے لوگوں نے ان کا موبائل بھی چھین لیا، اور وہ اداکارہ سے ہونے والے نقصان کی ادائیگی کا مطالبہ کررہے ہیں، انجلین ملک ان سے کہہ رہی ہیں کہ میرا موبائل دیں تاکہ میں اپنے شوہر کو کال کروں!

اداکارہ کو یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ  بھاگنے والی نہیں ہے اور صرف مدد کے لیے اپنافون واپس مانگ رہی ہوں، جس شخص کی گاڑی کو نقصان ہوا وہ کہہ رہا ہے کہ آپ پہلے گاڑی سے نیچے اتریں۔

 

Watch Live Public News