(ویب ڈیسک) پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقرر ہ مدت سے پہلے ادا کر دیا۔یہ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی قبل از وقت قرض ادائیگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقررہ مدت سےپہلےادا قرضوں کامجموعی حجم بڑھ کر 5920 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی کوفعال قرض مینجمنٹ کی جانب اہم پیش رفت قراردیا اور کہا ہے کہ اس سے ری فنانسنگ رسک اور مستقبل کی ادائیگیوں کا دباؤ کم جبکہ سرکاری مالیات مضبوط اورمعیشت کیلئیے زیادہ مالی گنجائش پیدا کرے گا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قبل از وقت قرض کی سب سے بڑی 1200 ارب روپے ادائیگی کردی ہے۔