وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یوم فتح پر ترک صدر اور عوام کو مبارکباد 

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یوم فتح پر ترک صدر اور عوام کو مبارکباد 

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے یوم فتح پر ترک صدر اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان، ترکیہ کے برادرانہ عوام اور حکومت کو یوم فتح کی مبارکباد دیتا ہوں۔30 اگست غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں ترک قوم کی عظیم کامیابی کا دن ہے،30 اگست کی فتح نے جدید ترکیہ کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کی قومی وراثت کی فتح کے جشن میں ترکیہ کے عوام کے ساتھ ہے،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سالوں پر محیط مشترکہ تاریخ، عقائد اور محبت کا رشتہ ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کو سعودی عرب کے ہمراہ باہمی مزاحمت اور مشترکہ سیکیورٹی کے رشتے میں جوڑتا ہے۔

وزیراعظم  نے   ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کی مزید مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے دونوں ممالک کی مشترکہ خوشحالی اور سیکیورٹی کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Watch Live Public News