(ویب ڈیسک)معروف پب جی موبائل کریئیٹر فاروق احمد کینیڈا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں فاروق احمد کے انتقال کی اطلاع دی گئی، جس کے بعد متعدد پب جی موبائل کریئیٹرز نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
فاروق احمد پب جی موبائل کی کمیونٹی میں ایک نمایاں نام تھے۔ انہوں نے یوٹیوب پر 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر تقریباً 85 ہزار فالوورز بنا رکھے تھے۔
وہ پب جی موبائل کے آفیشل پارٹنر اور برانڈ کے کینیڈین ایمبیسیڈر بھی تھے۔ فاروق احمد گیم میں موجود قیمتی اکاؤنٹس، نایاب آئٹمز، مہنگی خریداریوں، اپ گریڈ شدہ ہتھیاروں اور دیگر مہنگی ترین انوینٹریز دکھانے کے باعث خاصی شہرت رکھتے تھے۔
سوشل میڈیا پر جاری تعزیتی پیغامات کے مطابق فاروق احمد 13 جون 1998 کو پیدا ہوئے تھے۔