چوہدری طارق فاروق اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب

چوہدری طارق فاروق اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب

(ویب ڈیسک ) چوہدری طارق فاروق 32 ووٹ لے کر 15 ویں اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوگئے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت ہوا۔نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ اور گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

چوہدری طارق فاروق 32 ووٹ لے کر 15 ویں اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوگئے۔ اسپیکر کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری قاسم مجید نے 13 ووٹ حاصل کیے ایک ووٹ مسترد ہوا۔

اسپیکر کے انتخاب میں مجموعی طور پر 46 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔

  چوہدری طارق فاروق کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اسپیکر کا منصب حاصل ہوگیا۔ نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔چوہدری لطیف اکبر نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔

حلف کے بعد نو منتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار احمد رضا قادری ہیں۔پیپلز پارٹی کے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار عامر غفار لون ہیں۔ اسپیکر کے انتخاب کے بعد اب ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ   نواز شریف نے چوہدری طارق فاروق کو اسپیکر اور احمد رضا قادری کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی تھی۔

Watch Live Public News