کرائے دارلڑکی سے زیادتی،بلیک میل کرنے والا مالک مکان گرفتار

کرائے دارلڑکی سے زیادتی،بلیک میل کرنے والا مالک مکان گرفتار
کیپشن: کرائے دارلڑکی سے زیادتی،بلیک میل کرنے والا مالک مکان گرفتار

ویب ڈیسک: مزنگ میں پولیس نے لڑکی سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اطلاع دی تھی جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا۔

تفتیش کے مطابق متاثرہ خاتون کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور مالک مکان  اس کی بیٹی کو بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

لڑکی نے اپنی ماں کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو اس نے فوراً پولیس سے مدد طلب کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون اور اس کی بیٹی کو تحفظ فراہم کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ظلم و زیادتی کا شکار خواتین پولیس کی مدد حاصل کرنے کیلئے 15 پرکال کرکے 2 دباکر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

Watch Live Public News