وزن کم کرنے اور موٹاپے کا آسان نسخہ

وزن کم کرنے اور موٹاپے کا آسان نسخہ
کیپشن: وزن کم کرنے اور موٹاپے کا آسان نسخہ

ویب ڈیسک: ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے کوئی جادوئی غذا موجود نہیں، تاہم کچھ غذائی اجزا متوازن خوراک کا حصہ بن کر میٹابولزم کو عارضی طور پر بہتر بنا سکتے ہیں۔ ویری ویل ہیلتھ کی ایک رپورٹ میں ماچا، بادام اور کافی کو اس حوالے سے اہم قرار دیا گیا ہے۔

ماچا (جاپانی سبز چائے)
تحقیقات کے مطابق، ماچا ورزش کے دوران چکنائی جلانے کے عمل کو بہتر بناتی ہے اور توانائی کے استعمال میں اضافہ کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور ایپی گیلوکیٹچن گیلیٹ خون میں گلوکوز کے اخراج کو محدود کر کے میٹابولزم کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔

بادام
بادام میں موجود فائبر اور پروٹین پیٹ کو دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دلاتے ہیں، جس سے مجموعی کیلوریز کا استعمال کم ہوتا ہے۔ یہ آنتوں کی صحت بہتر بنا کر توانائی کے استعمال کی شرح بڑھاتے ہیں اور میٹابولزم کو سہارا دیتے ہیں۔

کافی
کافی میں موجود کیفین میٹابولزم کی رفتار کو 5 سے 20 فیصد تک عارضی طور پر بڑھا سکتی ہے، جس سے کیلوریز زیادہ جلتی ہیں۔ کیفین چکنائی جلانے میں بھی مدد دیتی ہے، اور بعض مطالعات کے مطابق کھانے سے پہلے کافی پینے سے مردوں میں بھوک کم ہو سکتی ہے، لیکن خواتین میں یہ اثر واضح نہیں پایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غذائیں وزن کم کرنے کا متبادل نہیں، بلکہ صحت مند غذا اور باقاعدہ ورزش کے ساتھ معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

Watch Live Public News