(ویب ڈیسک ) پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کے مسلسل ناقص انتظامات ہیں۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اکنامک آفیئر اجلاس میں ریفریشمنٹ کی پلیٹ سے کاکروچ نکل آیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید وقار مہدی کی پلیٹ سے کاکروچ نکل آیا۔
سید وقار مہدی نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے شکایت کی ۔چئیرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ریفریشمنٹ سے کاکروچ نکلنے پر سخت نوٹس لے لیا۔
اس سے پہلے بھی سید وقار مہدی سینٹ سیکریٹریٹ کو اس حوالے سے خط لکھ چکے ہیں۔