بھارت کے معروف اداکار کی والدہ انتقال کر گئیں

بھارت کے معروف اداکار کی والدہ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک:بھارتی فلم  انڈسٹری کے معررف اداکار موہن لال کی والدہ سانتھا کماری منگل کے روز کیرالہ کے شہر ایرناکولم میں اپنے گھر پر انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔ خاندان کے مطابق وہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

سانتھا کماری گزشتہ تقریباً 10 سال سے فالج کے باعث بستر پر تھیں، جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پر مفلوج ہو گئی تھیں۔ بہتر علاج کے لیے انہیں ایرناکولم کے ایک ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں بھی منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا طویل عرصے تک علاج جاری رہا۔

اداکار کی والدہ کا جب انتقال ہوا موہن لال اس وقت ایرناکولم میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، والدہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی وہ فوری طور پر اپنے گھر روانہ ہو گئے۔

سانتھا کماری کے شوہر وشوناتھن نائر کا انتقال پہلے ہی ہو چکا تھا، جبکہ ان کے بڑے بیٹے پیارے لال سن 2000 میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔ ان کے پسماندگان میں اداکار موہن لال شامل ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سانتھا کماری کی آخری رسومات ترواننتاپورم میں ان کے آبائی گھر پر ادا کی جائیں گی۔ ان کے انتقال پر فلمی شخصیات، مداحوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

Watch Live Public News