یو اے ای: ٹیکس فیسوں کے نظام میں بڑی تبدیلی، کونسے ادارے مستفید ہونگے؟

یو اے ای: ٹیکس فیسوں کے نظام میں بڑی تبدیلی، کونسے ادارے مستفید ہونگے؟

ویب ڈیسک: یو اے ای میں ٹیکس فیسوں میں بڑی تبدیلی، کاغذی سرٹیفکیٹس ختم، ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس مفت جاری ہوں گے جس کی کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ 

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ٹیکس اتھارٹی (FTA) نے ٹیکس سے متعلق خدمات میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق یکم جنوری 2026 سے FTA میں رجسٹرڈ کاروباری اداروں کو کاغذی ٹیکس سرٹیفکیٹس کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔

یہ فیصلہ کابینہ کے فیصلے نمبر 174 برائے 2025 کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد یو اے ای میں ڈیجیٹل حکومتی نظام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ایف ٹی اے نے منگل کے روز اس فیصلے کی تصدیق کی۔

نئے نظام کے تحت تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو الیکٹرانک (ڈیجیٹل) ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفکیٹس فراہم کیے جائیں گے۔ ہر ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ میں QR کوڈ ہوگا، جس کی مدد سے رجسٹریشن کی فوری تصدیق ممکن ہو سکے گی۔

ایف ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کے اخراجات کم کرنا اور درخواستوں کے عمل کو تیز تر بنانا ہے۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ’ تصدیق شدہ کاغذی ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، تصدیق شدہ کاغذی ویئرہاؤس کیپر رجسٹریشن سرٹیفکیٹس، دونوں کی فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔

 ایف ٹی اے نے دو نئی سروس فیسز متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا ہے، جو جنوری 2026 سے نافذ ہوں گی۔ ایف ٹی اے کے مطابق ان نئی فیسز کا مقصد ٹیکس قوانین پر بہتر عمل درآمد اور خصوصی درخواستوں کو مؤثر انداز میں نمٹانا ہے۔ اتھارٹی نے تاحال ان نئی فیسز کی رقم ظاہر نہیں کی۔

یہ اقدامات یو اے ای حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہیں، جس کے تحت ڈیجیٹل، تیز اور کم لاگت حکومتی خدمات فراہم کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

Advance Pricing Agreement) APA)  ایک ایسا معاہدہ ہوتا ہے جس میں کمپنی اور ٹیکس حکام پہلے سے طے کرتے ہیں کہ کچھ مالیاتی معاملات میں ٹیکس کس طرح لاگو ہوگا، خاص طور پر بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے۔

فیصلے کے مطابق ان نئی فیسز کا مقصد ٹیکس کی تعمیل اور درخواستوں کے عمل کو مزید منظم اور مؤثر بنانا ہے۔

Watch Live Public News