امریکی صدر کا بحری جہازوں پر عائد 20 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا بحری جہازوں پر عائد 20 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحری جہازوں پر عائد 20 فیصد ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 20 فیصد فیس کے بجائے اب خلیجی ممالک امریکہ میں بڑے پیمانے پر تجارت اور سرمایہ کاری کریں گے، خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری سے امریکہ میں کارخانوں کا جال بچھ جائے گا اور لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے علاوہ باقی تمام ممالک کی بحری ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھلی ہے۔ ایرانی بندرگاہوں پر آنے جانے والے اور ایرانی سامان لے جانے والے تمام جہازوں کی مکمل ناکہ بندی کی جائے گی۔

امریکی ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایک بار پھر جیت رہا ہے، ایران کی جھوٹی اور پرتشدد قیادت اسے مکمل تباہی کی طرف لے جا رہی ہے، ایران کے مظاہرین کو قتل کرنے کے دن اب گزر چکے، ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔

Watch Live Public News