موٹر سائیکل سواروں اور پیشہ ور بھکاریوں کی شامت آگئی

موٹر سائیکل سواروں اور پیشہ ور بھکاریوں کی شامت آگئی

ویب ڈیسک:اسلام آباد پولیس کا موٹر سائیکل سواروں کا لین وائلیشن اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ، تمام زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز،اور ایس ایچ آوز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

 ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ لین کی خلاف ورزی اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائیں۔

پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک سونپ دیے گئے، ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

 ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ شہر میں مربوط ٹریفک نظام کی بحالی اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہری ٹریفک قوانین پر عمل کر کے پولیس سے تعاون کریں، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ 

Watch Live Public News