سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو اہم خط لکھ دیا

سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو اہم خط لکھ دیا

(ویب ڈیسک ) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو اہم خط لکھ دیا۔ خط میں انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔

خط میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کےوفد کو غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور پارلیمانی آداب کی خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑا،ارکان کو غیر ضروری تاخیر، سیکیورٹی چیکس، جارحانہ سوالات اور غیر مہذب رویے کا سامنا رہا۔

  خط کے مطابق بعض خود ساختہ صحافیوں نے اشتعال انگیز اور متنازعہ سوالات سے ماحول کو مزید کشیدہ بنایا، صوبائی نمائندوں کے روابط باہمی احترام اور پارلیمانی آداب کے دائرے میں ہونے چاہئیں۔

اسپیکر کےپی اسمبلی نے پیش آئے واقعات کو آئینی تقاضوں اور پارلیمانی روایات کے منافی قرار دیا۔

خط میں کہا گیا کہ ایسے واقعات صوبائی ہم آہنگی اور وفاقی تعاون کے جذبے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

سپیکر بابرسلیم سواتی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی جانچ کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ 

Watch Live Public News