یمن نے ملک میں 90 روز کےلیے ایمرجنسی نافذ کردی

یمن نے ملک میں 90 روز کےلیے ایمرجنسی نافذ کردی

(ویب ڈیسک ) یمن  کی جانب سے ملک میں 90 روز کےلیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یمن نے سعودی اتحادی فورسز کے حملے کے بعد ملک میں 90 روز کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق   یمنی صدارتی کونسل نے ملک میں 90 روز کےلیے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

یمنی صدارتی کونسل کے مطابق یمن کی فضائی، بحری اور بری حدود 72 گھنٹوں کیلئے بند رہیں گی۔

قبل ازیں  متحدہ عرب امارات  نے بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے بیان  سے مایوسی ہوئی ہے، یمن سے متعلق تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ مکلا بندرگاہ پر لنگرانداز ہونے والے جہازوں پر اسلحہ نہیں تھا، بندرگاہ پر جہاز یمنی گروپ کے لیے نہیں اماراتی فورسز کے لیے تھے۔ یمن میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے ذمہ داری سے نمٹنا چاہیے۔ یمن کی حالیہ صورتحال کو مزید کشیدہ نہیں ہونے دینا چاہیے، سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حملہ حیران کُن تھا۔

خیال رہے کہ یمن  نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یمن کی صدارتی کونسل  کے سربراہ رشاد العلیمی  نے یو اے ای کی تمام فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم  دیا تھا۔

Watch Live Public News