(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نےیمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفد کے ہمراہ یو اے ای صدر سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف دہرایا۔
پاکستان نے یو اے ای صدر سے ملاقات میں پاکستانی کوششوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے یمن کی صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ پاکستان نے سعودی عرب کے بعد یو اے ای کو بھی اعتماد میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ سے رابطے پر بھی یو اے ای صدر کو اعتماد میں لیا گیا، پاکستان نے معاملہ طاقت کی بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا،وزیراعظم کی دو برادر ممالک میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش۔
وزیراعظم کی قیادت میں وفد ملاقات کے بعد رحیم یار خان سے واپس روانہ ہوگیا۔