شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی اور رینجرز سےمدد مانگی گئی ہے ، انہوں نےانکار کیا تو پھر ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سےلال حویلی کو سیل کردیا گیا ، آج 5 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا ۔ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید پر دباؤ ڈالنے کیلئے حکومتی مشینری سے ان کے گھر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔ہمیں کوئی نوٹس نہیں ملا۔لال حویلی کوسیل کرنافاشزم اورسیاسی دہشت گردی ہےاگریہ ہماری ذاتی ملکیت نہیں توہم قومی مجرم ہیں16وزارتوں کی چھان بین سےکچھ نہ ملا تولال حویلی پرچڑھائی کردی جسکی پہلے ہی 15فروری عدالت میں تاریخ ہے۔ برطانوی کمپنی لال حویلی پرفلم بنانےجارہی ہےجوانکو برداشت نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 30, 2023
شیخ رشید پر دباؤ ڈالنے کے لئے حکومتی مشینری سے ان کے گھر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے. تحریک انصاف اس غیر قانونی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور شیخ رشید کے ساتھ کھڑی ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 29, 2023