سوئیڈن میں کئی مرتبہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون  سلوان صباح جہنم واصل

سوئیڈن میں کئی مرتبہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون  سلوان صباح جہنم واصل

(ویب ڈیسک )   سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن  ملعون سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں۔ اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔

تاحال کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق  گزشتہ ایک برس سے ایران اور عراق کی عسکری تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں انھیں مل رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس شخص نے 2023 میں سوئیڈن میں کئی مرتبہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی جس پر مقدمات کا سامنا بھی ہے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ برس اپریل میں بھی ملعون کی موت کی خبر سامنے آئی تھی تاہم اُس وقت حکومت نے تصدیق نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ ملعون سلوان مومیکا پر عراق میں دھوکا دہی کے متعدد کیسز ہیں جس پر وہ فرار ہوکر سوئیڈن پہنچا تھا۔عراق نے حکومتی سطح پر ملعون کی حوالگی کے لیے سوئیڈش حکومت کو باضابطہ درخواست بھی دی تھی۔

Watch Live Public News