ایران کیخلاف اپنی سرزمین یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آذربائیجان

ایران کیخلاف اپنی سرزمین یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، آذربائیجان

(ویب ڈیسک) آذربائیجان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کیخلاف اپنی سرزمین یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف    نے  ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین یا فضائی حدود ایران کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آذربائیجان ہمیشہ ایسے اقدامات اور بیانات کی مخالفت کرتا ہے جو ایران یا خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں۔

دوسری جانب   ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ امریکا کوئی فوری کارروائی کرے۔اگر امریکا نے حملہ کیا تو جنگ کا دائرہ یقیناً پورے خطے کی جغرافیائی حدود تک پھیلے گا، صہیونی ریاست سے لے کر اُن ممالک تک جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں ۔

Watch Live Public News