(ویب ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی سموں کا غیر قانونی استعمال نہ کریں، اپنی شناخت اور مالی معلومات کا تحفظ کریں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سموں کا استعمال نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ آپ کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ایسی سموں کے ذریعے کی جانے والی کالیں اور پیغامات آپ کی ذاتی اور مالی معلومات کو غیر محفوظ بنا سکتے ہیں اور قانونی پیچیدگیوں میں بھی ڈال سکتے ہیں۔
بیان کے مطابق ہمیشہ قریبی فرنچائز یا رجسٹرڈ آؤٹ لیٹ سے سم خریدیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ سم آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔