’وفاقی حکومت نے آزادکشمیر انتخابات میں پیسہ چلایا‘

’وفاقی حکومت نے آزادکشمیر انتخابات میں پیسہ چلایا‘
کراچی ( پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر انتخابات میں پیسہ چلایا۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کوٹف ٹائم دینےکی کوشش کریں گے۔ پارٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر الیکشن میں بھی پیسہ چلایا گیا۔ حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے۔ آزاد کشمیر کی عوام سے جمہوری حق چھینا گیاہے۔ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے۔ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظرانداز کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر پر پابندی لگائی،دوسرے روز وہ جلسوں میں شریک تھے۔ پیپلزپارٹی جمہوری اور پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ بدترین الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ کشمیر کے عوام کی آواز بنیں گے، دھاندلی بے نقاب کریں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں پیسوں کی بنیاد پر جعلی حکومت بننے جارہی ہے۔ جس کے پاس زیادہ پیسہ ہوگا وہی آزادکشمیر میں وزیراعظم اور اسپیکر بنے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔