وزیر اعظم کا پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر

وزیر اعظم کا پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پرامن عاشورہ محرم کے انعقاد پر اظہار تشکر کیا گیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ، وفاقی وصوبائی حکام، تمام صوبائی وزراء داخلہ اور سکیورٹی فورسز کو بہترین انتظامات پر شاباش دی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزرائے اعلیٰ، صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر مبارک پیش کرتا ہوں، امن وامان کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے عاشورہ کے جلوسوں کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، وفاقی و صوبائی محکموں اور سکیورٹی کے تمام اداروں نے بہترین اشتراک عمل سے کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پولیس کے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتا ہوں کہ جنہوں نے دن رات سکیورٹی خدمات انجام دیں، الحمدللہ، سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔