(ویب ڈیسک ) 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء ظہیر عباس چوہدری اور عثمان ریاض گل عدالت پیش ہوئے ۔ نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئے۔
ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم نےاپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ۔وکلاء صفائی نے ریفرنس کے دوسرے تفتیشی عمیر راتھر پر جرح بھی مکمل کر لی۔
ریفرنس میں مجموعی طور پر 35 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 34 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی گ۔