پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ
کیپشن: پنجاب میں بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویب ڈیسک: پنجاب میں مون سون کی شدت برقرار ہے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، قصور، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جب کہ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ادھر نارووال کے نالہ بئیں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں۔

Watch Live Public News