دبئی پولیس نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے تاجر کو اُس کا تین لاکھ ڈالرز مالیت کا ہیروں کا بیگ واپس دلوا دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ایک تاجر کو اُس کا ہیروں کا بیگ واپس مل گیا۔ یہ تاجر دبئی کا رہائشی ہے جو ہیروں کا کارروبار کرتا ہے اور غلطی سے ائیرپورٹ پر اپنے بیگ کی بجائے بنگلادیشی مسافر کا بیگ لے کر چلا جاتا ہے۔ راستے میں اُس کو جب یہ حساس ہوتا ہے کہ وہ کسی اور کا بیگ ساتھ لے آیا ہے تو وہ فورا ائیر پورٹ سکیورٹی سے رابطہ کرتا ہے۔ جس پر دبئی پولیس کیمروں کی مدد سے تاجر کے ہیروں کا بیگ لے جانے والے مسافر کا پتہ چلاتی ہے۔ اور وزارت خارجہ کی مدد سے تاجر کا بیگ بنگلادیش سے واپس منگوا کر اُس کے حوالے کر دیتی ہے۔