لیری ایلیسن نے مارک زکربرگ اور جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ دیا

لیری ایلیسن نے مارک زکربرگ اور جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: لیری ایلیسن نے مارک مارک زکربرگ اور جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کے قریبی دوست لیری ایلیسن دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ اُن کی تیزی سے بڑھتی ہوئی دولت نے ایلون مسک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق لیری ایلیسن کی دولت مارک زکربرگ اور جیف بیروز سے بڑھ گئی ہے۔ اور اب وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

اوریکل کمپنی کے شریک بانی کی دولت میں رواں سال 109 ارب ڈالرز کا حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ اور وہ دنیا کے دوسرے شخص ہیں جن کی دولت ایلون مسک کے بعد 300 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے۔ ابھی وہ 301 ارب ڈالر کیساتھ دوسرے جبکہ ایلون مسک 365 ارب ڈالر کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق گزشتہ ہفتے لیری ایلیسن کی دولت میں ایک ہی دن میں 28 ارب ڈالر سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے اُن کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے ایسا ممکن ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن جائیں۔

رپورٹس کے مطابق لیری ایلیسن کے پاس اوریکل کمپنی کے 41 فیصد حصص ہیں اور اُن کی دولت میں اضافہ بھی کمپنی کے حصص کی قیمتیں بڑھنے سے ہوا ہے۔ جون میں اُن کی دولت میں صرف 2 دن کے دوران 41 ارب ڈالرز اضافہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ لیری ایلیسن دسمبر 2018 سے اگست 2022 کے دوران ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ رہے تھے اور اس کمپنی میں سرمایہ کاری بھی کی تھی۔

Watch Live Public News