پنجاب میں صحت کے بجٹ پر بڑا کٹ لگ گیا

پنجاب میں صحت کے بجٹ پر بڑا کٹ لگ گیا
کیپشن: پنجاب میں صحت کے بجٹ پر بڑا کٹ لگ گیا

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے صوبے میں صحت کے منصوبوں پر تین ارب نوے کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا۔ جس کا اثر غریب عوام پر پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کے لیے ضروری گیسز کی فراہمی کی سکیم پر کٹ لگا دیا گیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ تھی لیکن پی اینڈ ڈی بورڈ نے صرف پچاس کروڑ کا فنڈ مختص کیا ہے۔

اسی طرح ہسپتالوں میں ایچ آئی ایم ایس پر عملدرآمد کے لیے 1 ارب پچاس کروڑ روپے کا کٹ لگایا گیا ہے۔ ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسر کے ہاسٹلز کی تعمیر پر 50 کروڑ روپے کا کٹ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت کے حکام نے ایوان وزیر اعلیٰ کو فنڈز کی کٹوتی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

Watch Live Public News