ہٹ اینڈ رن کیس میں نوجوان کی ہلاکت، بھارتی اداکارہ گرفتار

ہٹ اینڈ رن کیس میں نوجوان کی ہلاکت، بھارتی اداکارہ گرفتار

(ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ہٹ اینڈ رن حادثے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد معروف اداکارہ نندنی کشیاپ کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 جولائی کو اداکارہ کی گاڑی نے 21 سالہ سمیع الحق کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا، جو اسپتال میں کئی دن زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ سمیع مقامی ٹیکنیکل کالج کا طالب علم اور میونسپل کارپوریشن میں جزوقتی ملازم تھا۔

عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے یہ بات ثابت ہوئی کہ حادثے کے وقت گاڑی نندنی کشیاپ خود چلا رہی تھیں اور وہ ٹکر مارنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئی تھیں۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گزشتہ شب اداکارہ کو حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے زخمی طالبعلم کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم وہ اس پر عمل نہ کر سکیں۔

واقعے کے بعد آسام بھر میں طلبہ کی جانب سے ساتھی طالبعلم کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News