بیلاروسی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، دفاعی تعاون،علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

بیلاروسی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، دفاعی تعاون،علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ  نے دوطرفہ عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   بیلاروسی وفد  نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔بیلاروسی دفاعی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل پاویل نکولائیوِچ نے کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ تربیت، فوجی مشقوں اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دفاعی صنعت میں شراکت داری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ  نے دوطرفہ عسکری تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروسی وفد نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی اور خود انحصاری کے اقدامات قابلِ تحسین قرار دیے۔

ترجمان پاک فوج کا  کہنا ہے کہ بیلاروس نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Watch Live Public News