پاکپتن:20بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کاانکشاف

پاکپتن:20بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کاانکشاف
کیپشن: پاکپتن:20بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کاانکشاف

ویب ڈیسک: پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 20 معصوم بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں اسپتال انتظامیہ کی بڑی مجرمانہ غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آکسیجن کی سپلائی کیلئے ایمرجنسی اٹینڈنٹ نرس کا ایم ایس  کو لکھے گئے خط نے تہلکہ مچادیا۔ہلاکتوں کے خدشے کی پیشگی اطلاع دینے والے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی۔

ایمرجنسی اٹینڈنٹ نرس نے آکسیجن کی کمی کے پیش نظر ایم ایس کو ہنگامی درخواست کی۔ایمرجنسی اٹینڈنٹ نرس نے ایم ایس سے استدعا کی کہ آکسیجن سپلائی پر دستخط کیے جائیں نہیں تو حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے متعدد ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 بچے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

ورثاء نے اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے آکسیجن کی عدم فراہمی کو بچوں کی موت وجہ قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News