ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں جزوی رد و بدل کرتے ہوئے یکم جولائی 2025 سے نئے نرخوں کا اطلاق کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کے نرخوں میں اضافہ صرف بلک صارفین، بجلی پیدا کرنے والے اداروں اور بعض صنعتی شعبوں کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم گھریلو صارفین کو فی یونٹ قیمت میں کسی اضافے کا سامنا نہیں ہوگا، البتہ ان کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گھریلو صارفین، تندور، کمرشل سیکٹر، جنرل انڈسٹری، سی این جی اسٹیشنز، سیمنٹ اور کھاد سازی کے شعبوں کے لیے فی الحال گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
نئی قیمتیں ملک بھر میں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔