یہود و ہنود گٹھ جوڑ، بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی بےنقاب

یہود و ہنود گٹھ جوڑ، بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی بےنقاب
کیپشن: یہود و ہنود گٹھ جوڑ، بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیلی جاسوسی بےنقاب

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق بھارت اور اسرائیل  کا سازشی اتحادایک بار پھر بےنقاب ہوگیا۔ 20سالہ بھارتی سافٹ ویئر اجارہ داری نے ایران کی قومی سلامتی کو اسرائیل کےحوالےکردیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سافٹ ویئر کمپنیاں اسرائیل کو ایران کی بیک ڈور رسائی فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔ 

آسٹریلوی صحافی اور ایکس پر لائیو شو کے میزبان ماریو نوفل کے مطابق ’’ایرانی حکام ان کمپنیوں کے کردار کا جائزہ لے رہے ہیں جو سائنسدانوں اور اہم تنصیبات کا ڈیٹافراہم کرنے میں ملوث رہی ہیں‘‘۔

ایرانی حکام کے مطابق  مشترکہ تفتیش نے ثابت کیا کہ بھارتی کوڈر حساس ڈیٹا چرا رہے ہیں۔

ماریو نوفل کے مطابق بھارتی کوڈر فوجی نظام کو بھی سائبر طریقے سے کنٹرول کر رہے تھے۔

بھارتی پروگرامرز کی اسرائیل سے خفیہ رابطے اور اسٹار لنک کے ذریعے حساس معلومات کی منتقلی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیل کو شہری رجسٹری، پاسپورٹ اور ہوائی اڈوں کی خفیہ معلومات تک رسائی دی گئی۔ ایران کے اہم ادارے اسرائیلی جاسوسی کے شکنجے میں پھنس گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سافٹ ویئر کے ذریعے فوجی نظام میں دخل اندازی کی گئی۔ اسرائیل کو نگرانی اور کنٹرول کی مکمل سہولت دی گئی۔ بھارتی سافٹ ویئرز کے ذریعے اسرائیل نے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی ایرانی حکومت باضابطہ موقف اور ممکنہ کارروائی کا اعلان کریگی۔

آئی ٹی ماہرین کےمطابق ’’ایران کو فوری طور پر اپنے ڈیجیٹل ڈھانچے کی ازسرِ نو جانچ اور مقامی سافٹ ویئر پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے‘‘۔ بھارت صہیونی طاقت کا آلہ اور پروکسی بن کر پورے خطے کو ڈیجیٹل قبضے میں لے رہا ہے۔  دنیا کو بھارت کی ڈیجیٹل دہشت گردی سے خبردار رہنا ہوگا۔

Watch Live Public News