بینک فراڈ کیس: نادیہ حسین کے شوہر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 21 جولائی تک ملتوی

بینک فراڈ کیس: نادیہ حسین کے شوہر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 21 جولائی تک ملتوی
کیپشن: بینک فراڈ کیس: نادیہ حسین کے شوہر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 21 جولائی تک ملتوی

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ روپے سے زائد بینک فراڈ کے مقدمے میں ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران عاطف خان کے جونیئر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مرکزی وکیل مصروف ہیں، لہٰذا سماعت مؤخر کی جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔

اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے ملزمان عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں، جب کہ نادیہ حسین کی ضمانت کی توثیق کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ عاطف خان اس وقت جیل میں ہیں، جبکہ ملزمان امتیاز اور فیصل ٹرائل کورٹ کے احاطے سے فرار ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس دیے کہ تینوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں ایک ساتھ سنی جائیں گی۔

Watch Live Public News