ٹرمپ کا ایران سے کسی بھی پیشکش یا مذاکرات سے انکار، پرانے دعوے کی نفی

ٹرمپ کا ایران سے کسی بھی پیشکش یا مذاکرات سے انکار، پرانے دعوے کی نفی
کیپشن: ٹرمپ کا ایران سے کسی بھی پیشکش یا مذاکرات سے انکار، پرانے دعوے کی نفی

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی قسم کی پیشکش یا بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے متعلقہ خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ نہ تو ایران سے بات کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی پیشکش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ روز قبل انہی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ "آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہوں گے اور ممکنہ طور پر معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔"

امریکی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ واشنگٹن، ایران کے ساتھ مذاکرات میں اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کر سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی امریکی دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی امریکہ سے مذاکرات یا کسی پیشکش پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

Watch Live Public News