(ویب ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون قومی اسمبلی کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا۔
وزیراعظم نے فوری طور پر وفاقی وزیر کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے تحت منظوری دے دی۔
خیال رہے کہ رانا قاسم نون قومی اسمبلی کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔
