پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:پاکستانیوں کی غیرملکی لڑکیوں سےسوشل میڈیا پر دوستی، پھر محبت اور  پھر شادی کے  کئی واقعات  پیش آچکے ہیں، اب ایک اور امریکی میم پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی، دونوں ایک دوسرے کو مل کر بہت خوش ہوئے، ایئر پورٹ پر ملتے ہوئے امریکی لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب کی محبت میں گرفتار ایک امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کے درمیان کئی برس سے دوستی کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا۔

امریکی لڑکی تاحال عشیرئی درہ دیربالا نہیں پہنچی ، تاہم وہ پاکستان پہنچ چکی ہے اور جلد ہی دیر بالا پہنچے گی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شادی کے خواہش مند ہیں اور خاندانوں کی مشاورت سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کی اس منفرد جوڑی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔

 یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کوئی غیر ملکی لڑکی فیس بک دوستی کے بعد پاکستان پہنچی ہو۔ اس سے قبل کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی نوجوانوں کی محبت میں پاکستان آ چکی ہیں، جن میں سے کچھ رشتے کامیاب اور کچھ ناکام بھی ہوئے ہیں۔ 


 

Watch Live Public News