ویب ڈیسک: بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، وفاقی حکومت کی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کی تیاری, وفاقی کابینہ نےملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی.
تفصیلات کےمطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام نے نیپرا کو آگاہ کردیا ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کرنے کی تجویز ہے،پاور ڈویژن ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست پہلے ہی نیپرا میں دائر کرچکی ہے۔
گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.84 سےکم ہوکر47.69 روپےہوجائےگا، ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے10.54روپےہوجائےگا۔
101 سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا، ایک سے100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سے22.44روپے ہوجائےگا۔
ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف1.16روپےکمی سے28.91 روپے ہوجائےگا، ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے33.10 روپےہوجائےگا۔
ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے37.99روپے، ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 1.14روپےکمی سے40.22روپے، ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے، ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپےکمی سے42.76 روپےہوجائےگا۔
اسی طرح ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپےکمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔
ٹیکسوں کوملاکرسیلب کےحساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی ، ماہانہ50یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیے3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا۔
ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف7.74 روپے فی یونٹ برقراررہےگا۔